اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ سے اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔


اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ سے معاونت طلب کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے ہیں، ہمیں عدالتی حکم ہے کہ راناثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی تھانہ سیکریٹریٹ نے ٹیم کی آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ۔
وارنٹ کی تعمیل کے لئے اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ آئی تو ان سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لئے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔
ڈی ڈی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے اپنے پولیس حکام سے رابطہ کئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ سیکریٹریٹ کو قانون کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملے پر مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اپنے پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ آئی تو ان سے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔
اینٹی کرپشن کی اسٹیبلشمنٹ ٹیم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ تعمیل کے لئے ریکارڈ مہیا کرے تاکہ قانون کے مطابق عمل کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 14 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 13 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 16 گھنٹے قبل