سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے سموگ ایمرجنسی نافذ ہوتےہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔


لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا جس کہ بعدسی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی سموگ و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے میدان میں آگئے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس نے موسم بدلتے ہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، سی ٹی او لاہور کا خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار کے چالان کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے،احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، خصوصی ناکہ جات بھی لگا کر اس کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے گا۔بس اونرز یونینز کے ساتھ مل کر ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے،پر عزم ہیں کہ کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہونگے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران 45 ہزار 765 کمرشل وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 2 hours ago

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 9 hours ago
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 7 hours ago

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 8 hours ago

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 9 hours ago

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 5 hours ago

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 5 hours ago

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 7 hours ago

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 2 hours ago

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 7 hours ago