جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بڑے صنعتی ممالک کو قرار دے دیا۔
انہوں نے بڑے صنعتی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ملک کی مدد کے لیے آگے آئیں پاکستان سنگین موسمیاتی ناانصافی کا شکار ہے۔ صنعتی ممالک کا خطرناک گیسوں کے اخراج میں حصہ 80 فیصد ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہی پاکستان جیسے ملک کی ہوئی جن کا گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ بننے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے کہ یہ ان ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سیلاب سے پاکستان متاثر ہے لیکن کل اس ناگہانی آفت سے ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 گھنٹے قبل