جی این این سوشل

دنیا

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں گے۔

مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس کے ملائیشیا  اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll