دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایاجارہا ہے ، اس دن کو منانے کامقصد دنیا بھرمیں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اورذہنی صحت کوبہتربنانے کی کوششوں کو تیز کرناہے۔


عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال 10 اکتوبر کو ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ا ور رواں برس آج کے دن کاموضوع ہے '' سب کے لئے ذہنی صحت کا حصول ایک عالمی ترجیح''۔
عالمی ادارہ صحت نے اس دن کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ عالمی وبا کرونا نے ہماری دماغی صحت پر نہایت منفی اثر ڈالا ہے جو تاحال جاری ہے ۔ آج کے دن مناتے ہوئے ہم یہ عہد کریں کہ ہمیں ذہنی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے اپنی کوششوں کو دوبارہ سے منظم کرنا ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2019 سے وبائی مرض سے پہلے ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص ذہنی عارضے کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا ، اس وقت دماغی صحت کے لیے دستیاب خدمات اور فنڈز کی فراہمی ضرورت سے بہت کم تھی ۔
کورونا وائرس نے موجودہ حالات میں دماغی صحت کے لئے ایک عالمی بحران پیدا کردیا ہے، جس نے قلیل اور طویل مدت کے تناؤ کو ہوا دی اور لاکھوں لوگوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچایا۔ اندازوں کے مطابق وبائی امراض کے ابتدائی سال کے دوران اضطراب اور افسردگی کے حالتوں میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر 13 میں سے ایک شخص اینزائیٹی کا شکار ہے ، ماہرین نفسیات کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 34 فیصد حصہ ذہنی دباؤ، اینزائٹی اور ڈپریشن کا شکار ہے ۔ بے روز گاری ، امن و امان کی ابتر صورتحال اور سیلاب جیسی قدرتی آفت نے جہاں معاشرے میں جسمانی نقصان پہنچایا ہے وہیں ذہنی مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ کیا ہے ۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 15 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 13 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 16 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 12 گھنٹے قبل







