اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تھر پارکر میں حب کو کمپنی کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری بلاک ٹو کے تحت مکمل کئے گئے 330 میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر کا افتتاح کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ سی پیک ملکی معیشت کی تقدیر بد ل دے گا ، تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے شاہراہوں کے بڑے نیٹ ورک ، پلوں اور ہوائی اڈے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ کی حکومت نے تھر کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے جس پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ پاکستان کے ارضیاتی سروے کے مطابق تھر میں 175 ارب ڈالر کے کوئلے کے ذخائر ہیں جنہیں مجموعی طور پر 13 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہم بلاک ایک اور بلاک دو پر کام کررہے ہیں ، 2014 میں سی پیک کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے گئے اور 2015 میں وفاقی حکومت نے منصوبے کے لئے Sovereign گارنٹی جاری کی تھی۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت دوہزار چھ سو چالیس میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2030 تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی ترقی ہوگی ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے منصوبوں سے حاصل ہونے والے منافع سے تھر میں 23 سکول قائم کئے گئے ہیں جن میں چارہزار 61 طلبا زیر تعلیم ہیں اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ضلع میں 120 بستروں کا ایک ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ
- 2 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے نئی ویزا شرط کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 7 گھنٹے قبل

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- 5 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل