Advertisement
علاقائی

جامشورو میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق

جامشورو: سیہون شریف لنک روڑ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 6th 2021, 3:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوس ناک واقعہ سیہون  شریف  جھانگارا کے قریب لنک روڈ پر پیش آیا جہاں  ٹرک اور کارمیں  ٹکر سے2بچوں اورایک خاتون سمیت4افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور  امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں ، پولیس اور ریسکیو نے لاشوں کو سہیون  ہسپتال منتقل کردیا  جبکہ  ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement