جی این این سوشل

صحت

برین ٹیومر کی علامات، ان کو کبھی نظر انداز نہ کریں

اگر آپ کو دیکھنے میں دشواری ہونے لگے یا جسم میں کانپنا شروع ہو جائے تو ایسی علامات کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔ یہ سب برین ٹیومر کی علامات ہو سکتی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برین ٹیومر کی علامات، ان کو کبھی نظر انداز نہ کریں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اگر آپ کو اکثر چکر آتے ہیں۔ ہر وقت سر درد رہتا ہے۔ اگر کوئی کام کرتے ہوئے ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں تو ان علامات کو بالکل نظر انداز نہ کریں۔ یہ علامات دماغ میں برین ٹیومر ہونے کی علامت ہو سکتی ہیں۔

جب دماغ میں ٹیومر بنتا ہے تو شروع میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ لیکن جیسے جیسے یہ بڑا ہونا شروع ہوتا ہے، اس کی علامات (Brain Tumor Warning Sign) ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

ایسی صورت حال میں یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ ان علامات کو بروقت پہچانیں اور فوری طور پر اپنا علاج شروع کریں۔ ایسا کرنے میں ناکامی سے موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں برین ٹیومر کی خاص علامات کیا ہیں؟

برین ٹیومر کی علامات کو پہچانیں۔

1: بولنے میں دشواری محسوس کرنا

2: نظر کی کمزوری

3: جسم کو متوازن رکھنے میں دشواری

4: ہر وقت متلی یا الٹی کا احساس

5: جسم کے پٹھوں کا کھینچائو

6: مستقل سر درد

7: ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرنا

8: پیروں میں سنسناہٹ

9: چیزیں بھول جانا

ڈاکٹروں کے مطابق برین ٹیومر کسی بھی شخص کو ہو سکتا ہے۔ درحقیقت یہ دماغ کے اندر پیدا ہونے والی گانٹھ ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتی جاتی ہے۔ بعض اوقات یہ جینیاتی وجوہات کی وجہ سے بن جاتی ہے۔ وہ لوگ جو تابکاری سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان کے دماغ میں ٹیومر پیدا ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ خاص طور پر جو لوگ آئنائزنگ تابکاری کا شکار ہیں، ان میں یہ خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برین ٹیومر بننے کے بعد یہ پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے پھیلاؤ کی رفتار مریض سے دوسرے مریض میں مختلف ہوتی ہے۔ بعض میں یہ چند ہفتوں میں پھیلتا ہے اور بعض میں مہینوں لگتے ہیں۔

جب ٹیومر پھیلتا ہے تو یہ دماغ میں موجود جسم کو جوڑنے والے اعصاب کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے حصے ایک ایک کرکے بیکار ہونے لگتے ہیں۔ اس بیماری کا واحد علاج سرجری ہے۔ برین ٹیومر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کی موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

 

دنیا

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کسی نے بھی ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی حملوں کے جواب کی نوعیت اور وقت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے پہلے براہ راست حملے پر کیا ردعمل دیں اس سے متعلق بھی اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خدشات کے درمیان عالمی برادری ایران اور اسرائیل کو تحمل کامظاہرہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی ایرانی حملے کا بھرپور جواب دے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل میں موجودہ صورتحال ہائی الرٹ ہے تاہم حکام نے ہنگامی اقدامات میں نرمی کردی ہے، جس میں سکول سرگرمیوں کی پابندیوں کو ہٹا دیا اور بڑے اجتماعات کی پابندیوں پر بھی نرمی کردی ہے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایرانی فوج ترجمان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم جنگ کو خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچاوعدہ کا نام دیا گیا ، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، بیرسٹر گوہر

ایک ملک میں دو قانون نافذ ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی،  بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، ملک میں دو قانون نافذ ہیں، عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں، الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔ ملک میں دو قانون نافذ ہیں، عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔ 

رہنما پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ  ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے، کل ہماری ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا، صرف آصفہ بھٹو سے حلف لے کر قوم کے ساڑھے 6 کروڑ ضائع کئے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ فوج ہماری ہے اور ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو توہین عدالت کی درخواست دینے کا کہا ہے،  بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ چھاپے مارے گئے، کئی کئی لوگ ہمارے گھروں میں داخل ہوئے تھے، ہمارے حقوق متاثر ہونے پر آئی جی نے معذرت تک نہیں کی، ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشنز کو دیکھے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے شیشہ لگاکر ملاقات کرائی گئی، شیشے کے کمرے میں ملاقات کرانا خلاف قانون ہے، عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ جب بھی عمران خان سے وکلا ملاقات کرے گے تو کوئی بھی جیل کا اہلکار موجود نہیں ہو گا لیکن  آج عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، ملاقات کے دوران کمرے میں شیشے لگائے گئے، ٹیبل پر بلب لگایا تھا جس کے ذریعے بات چیت ریکارڈ کی گئی، جیل حکام آج بھی ملاقات کے دوران بیٹھے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہ 35 ہزار سے زائد اموات عالمی برادری کی ناکامی ہے، انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، شہزادہ فیصل بن فرحان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فارمیٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس سے انہیں پراجیکٹس کے لیے آگے بڑھنے کا بہت زیادہ اعتماد ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس فارمیٹ میں ایک بین حکومتی نقطہ نظر دیکھا ہے۔ یہ نیا فارمیٹ واقعی متاثر کن ہے۔ اور اس نے ہمیں بہت زیادہ اعتماد دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی۔ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ تنازعات کو برداشت نہیں کر سکتا، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ انسانی امداد کے خلاف پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے،” سعودی ایف ایم نے کہا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غزہ کے تنازع پر اتنا ہی تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی اور بھوک سے مرنے والے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے ایس آئی ایف سی کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک اچھا مینو دیا ہے جہاں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رشتے کو تبدیل کرنے اور اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کام کرنے کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔ پاکستان کے پاس بہت بڑی صلاحیت ہے اور ہم اسے ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری طرف شہزادہ فیصل نے سعودی معیشت میں پاکستانی شہریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اس سلسلے میں اس کی قدر کر سکتے ہیں۔"

دونوں اطراف نے اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll