پاکستان
وفاق سے پیسے لینے سپریم کورٹ جا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے سپریم کورٹ جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں جبکہ شہباز شریف ہماری حکومت کو عدم استحکام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوام نے مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کیا اور ہو سکتا ہے وفاق سے پیسے لینے کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ لاہور کے لیے ایک بڑا منصوبہ لا رہے ہیں جو شہر کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔ وفاق ہمیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہی اور وفاق کے ذمہ پنجاب کا 170 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دشمنی واضح ہو گئی وہ گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
جرم
بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے
سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ٹی ٹی پی نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔
کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان
پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا
اسلام آباد : پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیر اعظم کی عالمی فورم پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینےکا عندیہ دیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے ، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ، فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
تجارت
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی
آئی ایم کے مطابق پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان پہنچے گا۔
-
پاکستان 23 منٹ پہلے
اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
-
دنیا 2 دن پہلے
آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر جرمن سفیر سے سوال