وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔


وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان دھرنے کو چھوڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا پاکستان میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو 2013 میں نئے بندھن میں باندھا گیا جس کا نام سی پیک ہے، چین کے تعاون سے پانچ ہزار میگاواٹ سے زیادہ توانائی کے منصوبے لگائے گئے گئے۔
چین کے صدر نے 2014 میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تو اس وقت عمران خان نے لانگ مارچ کے ذریعے دورے کو ناکام بنایا۔عمران خان کے وزرا نے جھوٹے الزامات لگا کر سی پیک ناکام کرنے کی کوشش کی۔ نومبر میں چینی صدر کا دوبارہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ عمران خان دوبارہ لانگ مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب میں عمران خان نے مہم چلائی کہ کوئی پاکستان کی مدد نہ کرے۔
عمران خان نے اسلام آباد میں لشکر کشی کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر ناکام ریاست کی تصویر بنانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئے انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اس سے پہلے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔عمران خان کی خواہش پوری کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ عمران خان اب دھرنے کو چھوڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے عمران خان کو آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کرے ممکن ہے ان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے۔
عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔قادر پٹیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے وہی انھیں پتھر ماریں گے، یہ حلقوں کے عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل رکھتا ہے فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 13 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- ایک دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل




