اعتزاز احسن کھل کر اختلاف کرتے ہیں،وہ جب چاہیں پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں،فرخ حبیب


تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ اعتزاز احسن سیاسی ورکرز کے رول ماڈل ہیں،اعتزاز احسن کھل کر اختلاف کرتے ہیں،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے۔
انکا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن بڑے قانون دان ہیں،رانا فاروق سعید جیسے لوگوں نے پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق کیا،اعتزاز احسن کیلئے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں،اعتزاز احسن جب چاہیں پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ہماری پارٹی میں آنے کیلئے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اعتزاز احسن نے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔
اعتزاز احسن پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کی کوشش میں ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے 40 سال وکالت کرنے کے بعد عدالت پر عدم اعتماد کر دیا۔نوازشریف 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔
ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کو عدالت پر کتنا اعتماد ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟اس عدالت کے خلاف وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہین عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزاز احسن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 11 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 10 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 6 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 10 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 8 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل











