Advertisement
تفریح

علیزے نے فیروز خان کے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے

فلم و ٹی وی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے شوہر کے تشدد کے شواہد  عدالت میں پیش کر دیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 20th 2022, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علیزے نے فیروز خان کے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے

کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس دوران اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان عدالت میں پیش ہوئے۔

علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ کا دورانِ سماعت کہنا تھا کہ میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے، 15 نومبر 2020ء کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

وکیل علیزے سلطان، بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔

سابق اہلیہ علیزے کی جانب سے فیروز خان کے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ  بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا عدالت میں کہنا تھا کہ  3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا چاہتی تھی نہیں، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا۔ 
 
بعد ازاں عدالت کی جانب سے فیروز خان سے بچوں کی ملاقات سے متعلق فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کےاخراجات، حوالگی کے لیے درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملاقات اور حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 5 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 14 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
Advertisement