لز ٹرس نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔


ان کے اقتصادی پروگرام کی وجہ سے ان کی تقرری کے صرف چھ ہفتے بعد ان کی کنزرویٹو پارٹی تقسیم ہوگئی تھی ،
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ جمعرات کو اپنے مستقبل کے بارے میں فوری طور پر ایک بیان دیں گی۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران میں وزیر اعظم لز ٹرس کی کابینہ سے دوسرا اہم استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل برطانوی وزیر خزانہ مستعفی ہو چکے ہیں۔ سویلا بریورمین صرف 43 دن وزیر داخلہ رہیں۔
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو اقتدار میں آنے کے فوری بعد ہی اپنی حکومت کے ڈولنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر داخلہ کے استعفیٰ سے لز ٹرس کی حکومت پر زیادہ دباو آ سکتا ہے۔
مستعفی ہونے والی وزیر داخلہ بریو مین نے اپنے استعفے کی وجہ ایک ٹوئٹ میں بیان کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'مجھ سے غلطی ہوئی اور میں اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔ اس لیے مستعفی ہورہی ہوں۔' وزیر داخلہ نے یہ بات وزیر اعظم کے نام اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بھیجے گئے مختصر پیغام میں کی ہے۔
اپنی غلطی کی وضاحت کرتے ہوئے بریو مین نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سرکاری دستاویز اپنے نجی ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنے ایک پارلیمانی ساتھی کو بھیجی ہے۔ یہ قواعد کی ایک تکنیکی غلطی تھی۔ اس غلطی کے بعد میرا مستعفی ہونا میرے لیے زیادہ بہتر تھا۔'
تاہم انہوں نے اس بارے میں قواعد اور غلطی کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ واضح رہے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے چھ ستمبر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی کنزرویٹو پارٹی کے نسبتا آزادی پسند ونگ کے سینئیر لوگوں کو کابینہ میں لیا تھا۔
مگر وہ جلد ہی تباہ حال معیشت کی وجہ سے اپنے پہلے مقرر کیے گئے وزیر خزانہ کو ہٹانے اور اس کی جگہ جیریمی ہنٹ کو لانے پر مجبور ہو گئیں۔ اب وزیر داخلہ سویلا بریورمین بظاہر اپنی تکنیکی غلطی کی وجہ سے مستعفی ہوئی ہیں مگر اس استعفیٰ کی دیگر وجوہات بھی موجود ہیں۔
مبصرین کے خیال میں لز ٹرس کے لیے اپنی حکومت کو زیادہ دیر کے لیے بچائے رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اب بریومین کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان رشی سنک کے قریبی کو ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ رشی سنک کو از سر نو وزارت عظمیٰ کے لیے ایک فیورٹ کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے ۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago





