برسبین : ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئر لینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ کے سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے ہرادیا ۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔
ہوبارٹ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ آئرلینڈ کے اوپننگ بیٹر پال اسٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر گیرتھ ڈیلینی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
What it means! ?
— ICC (@ICC) October 21, 2022
A memorable day for Ireland as they progress to the Super 12 ?#T20WorldCup | #IREvWI pic.twitter.com/agiPYOhRj0

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 منٹ قبل

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 11 منٹ قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 7 منٹ قبل

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی
- 2 گھنٹے قبل

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 6 منٹ قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- ایک گھنٹہ قبل

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل