وزیر اعظم آج ریاض میں مستقبل کی سرمایہ کاری اقدام بارے اجلاس میں شرکت کرینگے
ریاض : وزیراعظم شہبازشریف مستقبل میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں جوآج ریاض میں شروع ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہدمحمدبن سلیمان بن عبدالعزیزکی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔
اس سے پہلے ہوائی اڈے پر ریاض کے گورنرفیصل بن بندربن عبدالعزیزالسعودنے وزیراعظم کااستقبال کیا جن کے ہمراہ وفاقی وزراء پرمشتمل ایک وفدبھی ہے۔
ریاض میں قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مضبوط کرنے اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے ۔ رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز ، پالیسی ساز ، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔
اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 28 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جو ان کا بحیثیت وزیراعظم پہلا غیرملکی دورہ تھا۔
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 8 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 3 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 6 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 4 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 6 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل