تہران: ایران میں 50 سال تک نہ نہانے والے شخص کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف ستھرا کردیا جس کے چند ماہ بعد اس شخص کا انتقال ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ میں اس شخص کا انتقال ہوگیا جسے دہائیوں تک نہ نہانے کے باعث دنیا کا ’میلا ترین شخص‘ کہا جاتا تھا۔
94 سالہ شخص غیر شادی شدہ تھا اور اس کا اصل نام کسی کو پتہ نہ تھا تاہم اسے امو حاجی کہا جاتا تھا جو 50 سال تک نہ تو نہائے اور نہ ہی منہ دھویا۔ 2013 میں ان پر ایک دستاویزی فلم دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی بھی بن تھی۔
امو حاجی کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنادیئے تھے۔ 50 سال بعد صاف ستھرا ہونے پر امو حاجی خوش نہ تھا۔ اس کا خیال تھا کہ اگر وہ نہایا تو بیمار پڑ جائے گا۔
نہانے کے چند ماہ بعد ہی امو حاجی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ وہ ایک کمرے پر مشتمل گھر میں رہتے تھے اور کھانا گاؤں کے لوگ دیا کرتے تھے۔
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 10 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 10 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 8 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل