تفریح
اکشے کمار کورونا کے باعث ہسپتال داخل
بھارت کے فلمی اداکاروں پر کورونا کے وار جاری ہیں، بھارتی اداکار اکشے کمار ہسپتال میں داخل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا گزشتہ روز کورونا کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔اکشے کمار نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ درج کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔
اکشے کمارنے نیک خواہشات اور دعاؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔اکشے کمار نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ اکشے کمار سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول، سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔
علاقائی
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔
پاکستان
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ
کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی، لگا دی گئی ہے۔ کراچی میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے 7 روز کیلئے شہری حدود میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
کھیل
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل
پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔
نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے