ماہرین نے رات کی پرسکون نیند کو کرونا کے خطرے میں کمی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات نیند کا ہر اضافی گھنٹا کووڈ 19 کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نیند پوری نہ ہوتو سب سے پہلا اثر آپ کی جسمانی توانائی اور دماغی کارکردگی پر ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ سارا دن تھکن اور سستی کا شکا رہتے ہیں اور اپنے کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتے ۔ نیند کی کمی سے آپ بدمزاج اور چڑچڑے بھی ہوسکتے ہیں ۔ ایک لمبے عرصے تک نیند کی کمی کا شکار رہنے والے افراد موٹاپے، ڈپریشن، ذیابیطس، ذہنی دباؤ اور امراض قلب کا شکار ہوجاتے ہیں۔
22 مارچ کو طبی جریدے بی ایم جے نیوٹریشن، پریونٹیشن اینڈ ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی وجہ سے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
حالیہ ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اچھی نیند اور اپنی ملازمتوں سے مطمئن افراد میں کرونا کا خطرہ کافی حد تک کم ہے۔ماہرین نے اس تحقیق میں میڈیکل اسٹاف کو بھی شامل کیا جو کرونا مریضوں کا بہت زیادہ سامنا کرتے ہیں اور ہمیشہ خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔
اس تحقیق میں 2844 ہیلتھ ورکرز کو شامل کی گیا تھا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ رات کو نیند کا ہر اضافی گھنٹہ کرونا کا شکار ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے مگر دوپہر کو نیند کا ہر اضافی گھنٹہ اس خطرے کو 6 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ ملازمت سے متعلق تھکاوٹ یا جسمانی توانائی میں کمی کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں، ان میں کووڈ 19 کی تشخیص کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 2.6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ رات جتنی زیادہ نیند پوری کریں گے اتنا زیادہ کسی بھی بیماری کے خلاف لڑنے کےلیے اپنے جسم کو تیار کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں نیند کی کمی کو کرونا کا خطرہ بڑھانے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago






