عمران خان مرحومہ صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور دعا کی۔


عمران خان نے اپنے کینٹینر آکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر کے گھر آمد، مرحوم صدف کے گھر والوں کیساتھ اظہار تعزیت بھی کی۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں کنٹینر کے نیچے آکر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی تھی، جس کے بعد عمران خان نے اپنا مارچ ختم کردیا۔
عمران خان مرحومہ صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحیقن کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو کارروائی مکمل کرکے چیک اہل خانہ کو دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کیلئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، اور ترجمان وزیراعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے صدف کے اہل خانہ کو 10 لاکھ الگ سے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کےبچوں کی بھی کفالت کرے گی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوہدری مونس الہٰی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم 25 سے بڑھاکر 50 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago


