کوئی سیاست نہیں، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کا جہاد ہے، اسلام آباد پہنچنے میں 8/9 دن لگیں گے، عمران خان
ایمن آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاست نہیں، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کا جہاد ہے، جب تک پاکستان رہے گا ہم قائد اعظم کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ایمن آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم حقیقی طورپر آزاد ہو، آزادی ملنے تک یہ مارچ رکنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ قید ہیں، امیر چور بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک کو نقصان پہنچے گا، اربوں روپے کے کرپشن کیس میں ملوث شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، قتل
کیس میں ملوث شخص کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے، ایمن آباد کے لوگوں کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو دوسال کی تحقیقات کے بعد سزا ملی، یہ نہیں ہوسکتا کہ بڑا ڈاکو این آر او لے کر وزیراعظم بن جائے، قوم اس وقت آزاد ہوگی جب امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہو گا، ان دونوں نے مل کر10 سال ملک کو لوٹا، آج ان چوروں کو پھر ہم پر مسلط کیا گیا ہے، یہ لوگ لوٹ مار کر کے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، بیرونی سازش کے تحت آنے والے لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، قوم نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، پچھلے 6 مہینے میں 37 ضمنی الیکشن ہوئے ہیں جن میں سے 29 تحریک انصاف نے جیتے ہیں اور ان ساری جماعتوں کو شکست دی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساری قوم اس مافیا کو مسترد کر چکی ہے، نواز شریف سن لیں! یہ پاکستانی قوم ہے کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، نوازشریف ماحول کے سازگار ہونے کا انتظار کر ر ہے ہیں، اداروں کی عزت تب ہوتی ہے جب قوم اداروں کی عزت کرتی ہے، ادار ے اس وقت مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو۔
عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8/9 دن لگیں گے، سارے پاکستان سے قافلے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
- 9 منٹ قبل
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت90فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا
- 2 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے
- ایک گھنٹہ قبل
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال
- 2 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 14 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 13 گھنٹے قبل
گوادر میں نئےتعمیر ہونے والے ائیر پورٹ پر آج پہلی پرواز لینڈ کرے گی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 13 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 14 گھنٹے قبل