پاکستان
’’مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم‘‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ راناء ثناء اللہ ریڈ زون کو لال حویلی تک لےلائیں۔ ریڈ زون جتنا بڑا ہوگا۔ جڑواں شہروں سے اُتنے ہی زیادہ لوگ نکلیں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی کیس میں مطلوب ہیں تو ایف آئی آر لائیں۔ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے جولے کر رہیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ مزید کہا کہ یہ الیکشن سے فراری حکومت ہے یہ خریداروں اور کمیشن ایجنٹس کی حکومت ہے۔ یہ کبھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔
اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دستور ایونیو پر کینٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10دن بھی کم نہیں۔ مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، راولپنڈی جمعہ کو مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، جو عمران خان کا فیصلہ ہوا اس پر پہرہ دیں گے۔
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار
100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، 92 ہزار 800 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا ہے اور 100 انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کھیل
پاک آسٹریلیا سیریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا
جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر
میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔
کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔
دنیا
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 جبکہ کملہ ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے
امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے،انہوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شسکت دے کردوسری بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، اپنے عہدے کا حلف اگلے سال اٹھائیں گے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ امریکی صدر منتخب یونے کے لیے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں اور ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں 277 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار کملہ ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی،
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں،
تمام سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن وہ سات ریاستیں ہیں جن کو ’سوئنگ سٹیٹس‘ کہا جاتا ہے اور انہی کے پاس وائٹ ہاؤس کی کنجیاں ہیں۔
ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
سوئنگ ریاستوں میں جارجیا میں 16، کیرولینا 16، پنسلوینیا 19 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ایری زونا میں 11 ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، کملا ہیرس نے مشی گن میں 15 ووٹ لیے،جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹوریل ووٹس کی تعداد 577 ہو گئی ہے
امریکا کے صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی کااستعمال کیا جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی صدر رہ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری 2025 کو دوسری دفعہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ میں ری پبلکنز کی جیت
دوسری جانب امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز نے 100میں سے 51 نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی ، اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
جبکہ ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے ری پبلکن کے182 اور ڈیموکریٹس کی 150 نشستیں ہیں ۔
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 23 منٹ پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی