جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

انٹربینک میں اکتوبر کے آخری کاروباری روز  ڈالر کا بھاؤ  ایک روپیہ 58 پیسے کم ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اکتوبر 2022 کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 220 روپے 89 پیسے ہے، اکتوبر میں لگ بھگ ساڑھے7 روپے بھاؤ گرنےکے بعد بھی ڈالر  رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں مں 16 روپے 4 پیسے مہنگا ہے۔

جون 22 20کے آخری کاروباری دن انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 204 روپے 85 پیسے تھا۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

علاقائی

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ کے پیش نظر 17نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث  پنجاب حکومت نے  پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید  کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں  کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ سکولوں کو 7 سے 17 نومبر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر  کو ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے  ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll