Advertisement
پاکستان

عمران خان کی سٹریچرکی تصویر سامنے آگئی

عمران خان کی یہ تصویر ایمبولینس  میں منتقلی کے دوران لی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 3rd 2022, 6:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی سٹریچرکی تصویر سامنے آگئی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے دوران سٹریچر کی تصویر سامنے آگئی۔ 

عمران خان کی یہ تصویر ایمبولینس  میں منتقلی کے دوران لی گئی ہے۔ عمران خان کو قاتلانہ حملے کے بعد فوری طور پر کنٹینر سے بلٹ پروف گاڑی میں منتقل کرکے جائے وقوعہ سے نکالا گیا اور اس کے بعد انہیں ایمبولینس میں منتقل کرکے شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل بورڈ  ان کا علاج کرے گا۔

Advertisement
Advertisement