جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو روک نہیں سکتے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ، اسد عمر

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ  جب یہ عمران خان کو روک نہیں سکے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو روک نہیں سکتے تو بزدلوں نے شہید کرنے کی کوشش کی ، اسد عمر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، یہ بزدل عمران خان کے حقیقی آزاد مارچ کو روکنے میں ناکام رہے ۔ اللہ نے عمران خان سے ابھی بہت کام لینا ہے ۔

اس سے قبل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔

حامد میر کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر تین گولیاں لگی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

عمران اسماعیل کے مطابق حملے کے بعد عمران خان کو  دوسرے زخمی لوگوں کی بابت زیادہ تشویش تھی۔ عمران اسماعیل نے اس حملے کی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان پر عائد کی ۔ 

 

پاکستان

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 درخواست میں  موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔

ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں  سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو  مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ  اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔

واضح  رہے کہ  اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اداکارہ نرگس  پر مبینہ  تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے پر نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی  ۔
رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار ، ماتھے ، سر اور بازووں پر چوٹیں آئیں ، تشدد سے اداکارہ نرگس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  اداکارہ نرگس پر ان کے شوہر نے  تشدد کیا تھا، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر  پولیس کو  اطلاح دی ، تھانہ ڈیفنس سی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، چیئر  پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ نرگس کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو بھیجا ۔ اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتا تھا، ذرائع کے مطابق ماجد بشیر آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم  کو نرگس کی  سوتن بنا کر اسی  گھر میں لانا چاہتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب 5نومبر کو کرلیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

ان کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن کیلئے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll