Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلادیش کی  پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایڈلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 6th 2022, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلادیش کی  پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ۔

میچ میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لیے ہم بہت پُر جوش ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے، دو شکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کر رہےہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement