اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی ) نے پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی ترجمان زائدخان،شاہی سید،میاں افتخار حسین اورحیدرخان ہوتی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج ایک ہنگامی اجلاس ہوا، ہمارےپاس اتناوقت نہیں کہ مرکزی کونسل کااجلاس بلاتے، ستمبر2020میں پی ڈی ایم بنی تھی۔
رہنما اے این پی امیرحیدرہوتی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) جب بنی توہماراموقف واضح تھا، اے این پی کااستعفوں سے متعلق واضح تھا۔ ہماراموقف تھا کہ استعفوں کےبغیرلانگ مارچ بے معنی ہوگا۔
رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے شوکازنوٹس بھیجا، ہم نہ ن لیگ میں ہیں اور نہ پی پی میں کہ شوکازنوٹس بھیجا جائے، پی ڈی ایم ایک پارٹی نہیں تحریک ہے، ہم تو شوکازنوٹس پرخوش ہے،پنجاب میں ن لیگ نےسینیٹ میں پی ٹی آئی کیساتھ الیکشن لڑا،کیاان کوبھی شوکاز نوٹس ملے گا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان اور خاقان عباسی قابل احترام ہے، جےیوآئی نے بھی پی ٹی آئی کیساتھ اتحادکیا،کیااس کوبھی نوٹس ملے گا، مولاناہمارے پاس آکرپوچھتے کہ اے این پی نےایساکیوں کیا، لیکن یہ نہیں ہو سکتا، ہم آج پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کااعلان کرتےہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے تھے۔ سینیٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی تھی ۔ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

روس یوکرین جنگ: صدر پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے کرفیو نافذ
- 14 گھنٹے قبل

معصوم فلسطینی پائیدارامن کے لیے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں،خواجہ آصف
- 17 منٹ قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کی دلچسپ لیگز میں پی ایس ایل کونسے نمبر پر ؟ بی بی سی کی رپورٹ جاری
- 44 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

کامیاب امن معاہدہ : آذربائیجان اور آرمینیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 2 گھنٹے قبل

اے این ایف اور کسٹمز حکام کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کے زخموں پر نمک ،ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل