پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں  بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک  کے  مختلف حصوں میں  بارش  اور   پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 6 2022، 10:22 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے مختلف حصوں میں  بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنےجبکہ  گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔

آج (اتوار) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے : سلام آباد اور پشاور 16 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 17، کراچی 21، کوئٹہ12گلگت 11مری 07اور مظفرآباد 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر Leh جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔