اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف مصرمیں ہیں جہاں وہ آج شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی عملدرآمد سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


یہ سربراہ اجلاس اقوام متحدہ کی 27ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کاحصہ ہے، وزیراعظم اعلیٰ سطح کی دیگر تقریبات میں بحیثیت ایک مقرربھی شرکت کریں گے جن میں ایگزیکٹو ایکشن پلان کے لئے فوری انتباہ کے نظاموں کے اجراء کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی گول میزکانفرنس اورسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی میزبانی میں آج ہونے والی مشرق وسطیٰ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے سے متعلق اقدامات کی سربراہی کانفرنس شامل ہے۔
مصر کے ایوان صدرکی دعوت پروزیراعظم کل ناروے کے اپنے ہم منصب کے ہمراہ موسمیاتی تبدیلی اورکمزورطبقات کومضبوط بنانے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی گول میزکانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔وہ سربراہ اجلاس کے موقع پر متعددعالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کی 27ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان اور دنیا کے دیگرعلاقوں میں لاکھوں افرادکوموسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کاسامناہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ گروپ 77کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ عالمی برادری پر زوردیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے وعدے کو پورا کیاجائے ۔
انہوں نے کہاکہ مصر میں ہونے والی سی او پی 27 کانفرنس موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت میں اضافے سے نمٹنے میں مرکزی کردارادا کرسکتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور افریقہ میں پیداہونے والے انتہائی موسمیاتی حالات عالمی سطح پررونماہونے والی موسمیاتی تبدیلی کوظاہر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی مدد کے بغیر پسماندہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے متعدد خطرات کاسامنا کرتے رہیں گے۔
As Chair of G-77, I will urge the world to deliver on its commitment on climate finance & loss and damage fund. Without financial support, the developing countries will continue to remain exposed to the multifarious threats of climate change. We are asking for climate justice.2/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آفت کے بعد درکار ضروریات کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری قرضوں ، عالمی سطح پر توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجوہات پاکستان کے بحالی کے سفر میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے باعث انصاف مانگ رہے ہیں اور عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ منصفانہ برتائو کرناچاہیے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago




