عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں لہذا ان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔انہوں نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی،سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے ملک اپنے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں شامل ہونے والا ملک ہے جسے تاریخ کے سب سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی جنہوں نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، البتہ مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں لہذا ان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کی رائے ہے کہ یوکرین تنازع ختم ہو تاکہ انسانیت کو ماحولیات جیسے درپیش خطرات پر توجہ دی جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، ان درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔
یوکرین جنگ کے بحران پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں، اس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 13 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 12 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 5 منٹ قبل

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- ایک گھنٹہ قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل