جی این این سوشل

صحت

اسلام آباد : چینی کورونا ویکسین کینسائنو لگونے کیلئے عمر کی حد تبدیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کوویڈ ویکسین کینسائنو لگوانے کیلئے عمر کی حد 80 سال کی بجائے 70 سال مقرر کردی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : چینی کورونا ویکسین  کینسائنو لگونے کیلئے عمر کی حد تبدیل
اسلام آباد : چینی کورونا ویکسین کینسائنو لگونے کیلئے عمر کی حد تبدیل

تفصیلات کے مطابق عمر کی حد میں تبدیلی کے بعد اب سنگل ڈوز چینی  ویکسین کنسائنو  70 سے 79  عمر کی حد تک کے لوگوں  کو  دی جاسکتی ہے۔ سنگل خوراک کورونا ویکسین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترلئی سنٹر میں دی جاسکتی ہے۔اسلام آباد کے علاوہ  کینسائنوبائیو  ویکسین پورے پاکستان میں صرف 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دی جارہی ہے۔

حکومت پاکستان ریاستی سطح پرکورونا  وائرس کی دو ویکسین لگا رہی ہے۔  دونوں چینی ویکسین  جن میں ایک خوراک کینسائنو بائیو کی  اور دو   خوراکیں سائنو فارم کی دی جارہی ہیں ۔

قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ اب تک کی جانے والی ویکسینیشن  ایک ملین کو عبور کر چکی ہے اور ٹوئٹر پر  تصدیق کی کہ گذشتہ روز ستر ہزار  سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کوڈ ویکسینیشن کے لئے اب تک رجسٹرڈ افراد کی کل تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ  پچاس سال سے زیادہ عمر کے لوگ ویکیسن لگوانے کیلئے اپنا  اندراج کروایں۔

اس سے قبل آج   ایک اور ٹویٹ میں وزیر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی بڑھتی پابندیوں اور کورونا وائرس اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کے نفاذ کی وجہ سے پاکستان میں کوویڈ 19 پوزیٹیویٹی ریٹ کم ہورہا ہے۔

پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں مہلک اور زیادہ  خطرناک  ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید103 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924ہوگئی ہےجبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد63 ہزار 102ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ33ہزار 348ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار587افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 66ہزار 378ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 509 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد91 ہزار  431ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2440افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار734کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 211 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد60 ہزار 911جبکہ اموات کی تعداد579 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 052افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار321ہوچکی ہے جبکہ364افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 2198 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ18ہزار158مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔  این سی اوسی کے مطابق  ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے46ہزار665ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔  ملک کے 631ہسپتالوں  میں  کورونا کے 3901  مریض  زیرعلاج ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں  کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل  دوسرے  میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا  اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس  کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا  کہنا تھا  کہ  دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل  کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
 پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
 جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح  رہے کہ  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر   حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

بلوچستان کے ضلع  قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے  7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر  پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے  کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں  چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم  کبھی نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے  کہ کچھ روز قبل  کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی  خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد  زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll