سڈنی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔
اس سلسلے میں قومی ٹیم میلبورن کیلئے روانہ ہوچکی ہے ۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے 13 نومبر اتوار کو میلبورن میں 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
ورلڈ کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اتوار کو اگر 10،10 اورز نہ کھیلے گئے تو فائنل ریزرو ڈے پرکھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کیلئے کم از کم 10اوورز کا کھیل مکمل کرنا لازمی ہے۔
دوسری جانب پیر کو بھی میلبورن میں بارش کی پیش گوئی ہے، اگر بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کبھی بھی تبدیل ہوسکتا ہے اور خاصا غیر متوقع رہتا ہے ۔
میلبورن میں بارش کے باعث ایونٹ کے 3 میچز پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں جبکہ ایک کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ سے حاصل کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 6 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 5 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 5 گھنٹے قبل