جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا تیسرا روز، لالہ موسی سے سفر کادوبارہ آغاز

لاہور : تحریک انصاف کا لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا تیسرا روز ،  تیاریاں زور و شور سے جاری، نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی لالہ موسی ٰ سے جبکہ اسد عمر جھنگ میں قیادت کرینگے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے لانگ مارچ  کا تیسرا روز، لالہ موسی سے  سفر کادوبارہ  آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں گوجرہ سے روانہ ہونے والے مارچ کا آغاز آج جھنگ انٹرچینج سے ہو گا ، تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان دربار سلطان باہو پر حاضری دیں گے ۔

اسد عمر شورکوٹ انٹر چینج سے گڑھ مہاراجہ پہنچیں گے۔ دربار سلطان باہو سے مارچ کے شرکا اٹھارہ ہزاری پہنچیں گے  جہاں  مارچ کا استقبال ایم پی اے اعظم چیلہ کریں گے۔

مارچ کا دوسرا پڑاو جھنگ موڑ پر ہوگا، جھنگ شہر میں جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا ۔ مارچ کے اختتام پر جلسہ ہوگا۔  

دوسری جانب  نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں لانگ مارچ آج لالہ موسی سے روانہ ہوگا ، پی ٹی آئی قائدین کا کنٹینر گجرات سے لالہ موسی پہنچا دیا گیا ۔

لانگ مارچ پرانا  لالہ موسیٰ سے شروع ہو کر نئے لالا موسیٰ بازار آئے گا جہاں  لالہ  موسیٰ بازار میں مرکزی سٹیج تیار کیا جارہا ہے ۔  دن 2 بجے لانگ مارچ لالہ موسی بازار سے شروع ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی لالہ موسی روانگی سے قبل گجرات میں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

لانگ مارچ کے تیسرے روز اختتامی تقریب جھنگ سٹیڈیم میں ہوگی جہاں عمران خان ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

 تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو 3 نومبر کو  جی ٹی روڈ پر وزیرآباد  میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا ۔  

واقعہ میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔

پاکستان

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے ناقابل تردید شواہد

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آتے ہی افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال  کے  ناقابل تردید شواہد

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آتے ہی افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی، افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان سرزمین استعمال ہونے کے ناقابل تردید ثبوت وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہے، اب ایک بار پھر فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور سرغنہ مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔

مختلف پکڑے جانے والے خوارج اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر سرغنہ نور ولی محسود اور سرغنہ مزاحم کا افغانستان میں رہائش کے لیے افغان سرکاری اسپیشل پرمٹ منظرعام پر آیا ہے، خوراج کے سرغنہ نور ولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ جاری کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق، نور ولی کو فیلڈر 2005 ماڈل گاڑی بھی دی گئی ہے جبکہ سرکاری افغان کارڈ کے مطابق اسے 2 بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے، نور ولی کو ایک کلاشنکوف نمبر 91442 جبکہ دوسری روسی ساختہ کلاشنکوف نمبر 96280490 رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

خوراج کے سرغنہ مزاحم کو افغانستان عبوری حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسلحہ اور گاڑی کا پرمٹ بھی منظر عام پر آگیا ہے، مزاحم کا اسپشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو جاری کیا گیا، مفتی مزاحم کو جاری کردہ پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے، مزاحم کو بھی نور ولی کی طرح حیران کن طور پر گاڑی اور ایک M4، ایک M16 اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خوارج کو خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد انہیں افغانستان میں اسلحہ کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنتہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے گئے جبکہ افغان عبوری حکومت کو بھی فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے۔

گزشتہ دنوں افغانستان کے آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ان دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان عبوری حکومت خارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔

اس وقت بھی فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد اور ان کی سینئر قیادت افغانستان میں موجود ہے، فتنتہ الخوارج کے تربیتی مراکز اور ان کی لاجسٹک بیس افغانستان کے اندر موجود ہیں، افغانستان کی جانب سے فتنہ الخوارج کی واضح سہولت کاری کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے۔

یہ ناقابل تردید شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ فتنتہ الخوراج کی سینیئر قیادت افغانستان میں آزادانہ رہ رہی ہے، اس حوالے سے بار بار پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ناقابل تردید شواہد کے باوجود افغان عبوری حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ خوارج افغانستان میں اب بھی موجود ہیں جس کے ناقابل تردید شواہد بار بار پیش کیے جاچکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے ان خوارج کو افغانستان کے بارڈر پر ملٹری پوسٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان خوارج کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فوری داخل کیا جاتا ہے، فتنتہ الخوراج کے کمانڈرز کی افغان عبوری حکومت کے عہدیداران سے ملاقاتوں کے ناقابل تردید شواہد پہلے بھی منظرعام پر آچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا اور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll