جی این این سوشل

کھیل

ٹیم نروس نہیں ، فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے : بابراعظم

میلبورن : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیم نروس نہیں ، فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے : بابراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں ،  ٹیم نروس نہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے ، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی ، قومی کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

فائنل کے حوالے سے قومی کپتان نے کہا کہ  ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے ، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ، فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک ہے، فائنل میں جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ملا ہے، گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچے، پھر ایشیا کپ کا فائنل کھیلا تو کھلاڑیوں کا خواب ہے کہ وہ یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے مڈل آرڈر پر کافی باتیں ہو رہی تھیں لیکن خوشی ہے کہ اس ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ، محمد حارث کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ وہ پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔

پاکستان

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روسی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں ہفتے کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار 22 افراد میں سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ 

روسی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا۔ حادثے کے بعد سے ہی امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور گزشتہ روز ملبے سے متعدد لاشیں برآمد کی گئیں۔

ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی بچے ہوئے پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان کی لاشیں بھی جلد تلاش کر لی جائیں گی۔

یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ روسی حکام نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی    شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد،  اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے لاہور کے نصیر آباد میں واقع شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور شہید کیپٹن کے والدین سے ملاقات کی۔

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔تینوں حکام نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔

بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll