جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم نے کراچی والوں کیلئے خاص پیغام  جاری کردیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم  نے کراچی والوں کیلئے خاص  پیغام  جاری کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں  بابر اعظم نے لکھا کہ کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا ، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں۔

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا  کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے ۔ 

 

بابر اعظم نے  68 میچوں میں 2 ہزار 413 رنز کے ساتھ ، پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے زیادہ اسکور بنانے  کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے  ۔

خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ، پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں تھیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں جن میں دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll