اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشہ بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اِس ملک میں 2014 سے تماشہ لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی ، نااہلی ، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگائے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پر تماشہ لگایا ، چار سال سے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے ، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے ، شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانےاور اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے لیے ، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 6 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم پرجسٹس منصور علی شاہ، سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
- 13 منٹ قبل

فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا
- 20 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل












