Advertisement
پاکستان

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 9 ایم این ایز نے ملاقات کی ہے، عارف حمید بھٹی

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس پاکستان تحریک انصاف کے 9 ایم این ایز گئے ہیں ، ان ایم این ایز نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی کرنے لگے ہیں جس پر جہانگیر ترین نے انہیں روک دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 7th 2021, 12:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے پروگرام  " خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے  سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ  جہانگیر ترین کے پاس پاکستان تحریک انصاف کے 9 ایم این ایز گئے ہیں ، ان ایم این ایز نے جہانگیر ترین  سے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے علیحدگی کرنے لگے ہیں جس پر جہانگیر ترین نے انہیں روک دیا۔ ایم این ایز نے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ  زیادتی کر رہی ہے ، ہم نے وزیر اعظم عمران خان  سے وقت بھی مانگا ہے کہ کچھ لوگ آپ کو اور جہانگیر ترین  کو لڑا کر پی ٹی آئی کو کمزور کرنا چاہ رہے ہیں ۔

عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں بتایا کہ  ایم این ایز نے  مزید کہا کہ ہم اس پر  پریس کانفرنس کریں گے جس پر  جہانگیر ترین نے انہیں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا پرچہ ہے اس  کا میڈیا ٹرائل  کے علاوہ حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

 

Advertisement
Advertisement