غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے نظام لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت کی ترجیح غریب افراد کو اوپر لانا ہے۔ ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچائیں۔
یواین ڈی پی پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے میں رپورٹ کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میر ی نظر میں معاشرہ کمزور افراد کی دیکھ بھال سے پہچانا جاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک سے کھربوں ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہوتے ہیں۔ دوسری جانب بعض امیر افراد کورونا وبا کے دوران مزید امیر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو اس سے پوری معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں شوگر مافیا بہت مضبوط ہے۔ شوگرملز نے آپس میں ملکر سٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارشوگر مافیاز کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جب ہمیں حکومت ملی تو صوبہ دہشتگردی سے بہت متاثر تھا۔ خیبرپختونخوا حکومت نےغربت کے خاتمے سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے۔
اب خیبرپختونخوا ترقی کی دوڑ میں پنجاب کے برابر آچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یواین ڈی پی رپورٹ کی سفارشات کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا،۔ کورونا وبا سے پاکستان میں خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 2 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 30 minutes ago
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 4 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- an hour ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 3 hours ago
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 4 hours ago
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 3 hours ago
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 4 hours ago
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 3 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- an hour ago
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 4 hours ago
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 4 hours ago