اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 15ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار026ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 01ہزار 188 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد64 ہزار 373ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ37ہزار 594ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار731افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67ہزار 238ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد93 ہزار 862ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2496افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار942کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 212 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزار 775جبکہ اموات کی تعداد588 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 064افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار713ہوچکی ہے جبکہ380 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2631افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ20ہزار789مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے41ہزار699ٹیسٹ کیےگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ: پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر
- 9 گھنٹے قبل

خلیل الرحمٰن قمر: بہت سی خواتین اساتذہ نے اپنے شاگردوں سے شادیاں کیں
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ
- 9 گھنٹے قبل

پاک-بنگلا دیش نیا اقتصادی اور تعلیمی معاہدہ، دوطرفہ تعاون کو فروغ
- 4 گھنٹے قبل

کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: 2028 کے امریکی انتخابات میں نائب صدر کے طور پر حصہ نہیں لوں گا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کا اعلان: غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: صحافی امتیاز میر کے قتل میں بڑی پیش رفت، 4 مشتبہ افراد گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
خیبر پختونخوا اسمبلی سے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

ایران میں افغان قیدی کو منشیات کے الزام میں پھانسی
- 6 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)



