جی این این سوشل

تفریح

رونا لیلیٰ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

اسلام آباد: سدا بہار گلوکارہ رونا لیلیٰ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رونا لیلیٰ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

17؍ نومبر 1952ء کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے شمال مشرقی ساحلی شہر سلہٹ کے ایک متوسط سے گھرانے میں جنم لینے والی  رونا لیلیٰ کی والدہ شوقیہ گائیکی کرتی تھیں اور بڑی بہن دینا لیلیٰ بھی گائیکی سے شغف رکھتی تھیں ، لہٰذا رونا لیلیٰ کو یہ فن ورثہ میں ملا۔ 

رونا لیلیٰ نے کئی پاکستانی فلموں میں آواز کا جادو جگایا ، انہوں نے فنی کریئر کا آغاز 1965 میں پاکستانی فلم جگنو سے کیا ۔

پانچ دہائیوں پر مشتمل میوزیکل کیریئرمیں رونا لیلیٰ نے بے شمار گیت گائے ۔ رونا لیلیٰ نے بنگالی ، اردو ، پنجابی ، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

1968ء میں جن اردو فلموں کے لیے موسیقاروں نے رونا لیلی کی آواز کو اپنی دھنوں سے سجایا ، ان میں ایک مسافر ایک حسینہ، بہن بھائی، بیٹی بیٹا، بزدل، پاپی، تاج محل ، جگنو، دل دیا درد لیا ، زندگی، سمندر، صاعقہ، عورت اور زمانہ، عاشق، کھلونا، کٹاری، کمانڈر، گھر پیارام گھر، محل اور ولی عہد شامل ہیں۔

 ان فلموں میں ہدایت کار جعفر ملک کی فلم ’’کمانڈر‘‘ کے اس گیت ’’جان من اتنا بتادو محبت محبت ہے کیا‘‘ کی بے مثل گائیکی کے صلے میں وہ نگار ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ 

رونا لیلیٰ کے مشہور نغموں میں میرا بابو چھیل چھبیلا، جب ہم نہیں ہوں گے، یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا، کاٹے نہ کٹے رے رتیاں، سیاں جی کےنینوں سے، دل دھڑکے میں تم سےکیسے کہوں شامل ہیں۔

1966 میں ان کا ریلیز ہونے والا گیت ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔  

انہوں نے پلے بیک سنگر احمد رشدی کے ساتھ متعدد دوگانے گائے ،  تین روز میں30 گانے ریکارڈ کروانے پر رونا لیلیٰ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل ہے ۔

رونا لیلی ٰ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ۔

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll