اسلام آباد: سدا بہار گلوکارہ رونا لیلیٰ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لی ہیں۔
17؍ نومبر 1952ء کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے شمال مشرقی ساحلی شہر سلہٹ کے ایک متوسط سے گھرانے میں جنم لینے والی رونا لیلیٰ کی والدہ شوقیہ گائیکی کرتی تھیں اور بڑی بہن دینا لیلیٰ بھی گائیکی سے شغف رکھتی تھیں ، لہٰذا رونا لیلیٰ کو یہ فن ورثہ میں ملا۔
رونا لیلیٰ نے کئی پاکستانی فلموں میں آواز کا جادو جگایا ، انہوں نے فنی کریئر کا آغاز 1965 میں پاکستانی فلم جگنو سے کیا ۔
پانچ دہائیوں پر مشتمل میوزیکل کیریئرمیں رونا لیلیٰ نے بے شمار گیت گائے ۔ رونا لیلیٰ نے بنگالی ، اردو ، پنجابی ، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔
1968ء میں جن اردو فلموں کے لیے موسیقاروں نے رونا لیلی کی آواز کو اپنی دھنوں سے سجایا ، ان میں ایک مسافر ایک حسینہ، بہن بھائی، بیٹی بیٹا، بزدل، پاپی، تاج محل ، جگنو، دل دیا درد لیا ، زندگی، سمندر، صاعقہ، عورت اور زمانہ، عاشق، کھلونا، کٹاری، کمانڈر، گھر پیارام گھر، محل اور ولی عہد شامل ہیں۔
ان فلموں میں ہدایت کار جعفر ملک کی فلم ’’کمانڈر‘‘ کے اس گیت ’’جان من اتنا بتادو محبت محبت ہے کیا‘‘ کی بے مثل گائیکی کے صلے میں وہ نگار ایوارڈ سے نوازی گئیں۔
رونا لیلیٰ کے مشہور نغموں میں میرا بابو چھیل چھبیلا، جب ہم نہیں ہوں گے، یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا، کاٹے نہ کٹے رے رتیاں، سیاں جی کےنینوں سے، دل دھڑکے میں تم سےکیسے کہوں شامل ہیں۔
1966 میں ان کا ریلیز ہونے والا گیت ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
انہوں نے پلے بیک سنگر احمد رشدی کے ساتھ متعدد دوگانے گائے ، تین روز میں30 گانے ریکارڈ کروانے پر رونا لیلیٰ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل ہے ۔
رونا لیلی ٰ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 29 منٹ قبل
آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں، ہماری مؤثر پالیسی سے جنگ بندی معاہدہ ہوا،امریکی صدر
- 5 گھنٹے قبل
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- ایک منٹ قبل
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی
- 4 گھنٹے قبل
اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 4 گھنٹے قبل
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- 2 گھنٹے قبل
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
- 2 گھنٹے قبل
معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
- 41 منٹ قبل
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 3 گھنٹے قبل