واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے 18سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 18سال سے زائد عمر کے افراد 19 اپریل سے ویکسین لگواسکیں گے۔ کوروناویکسی نیشن کےآغازکااعلان امریکی صدر جو بائیڈن نےکیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔امریکا 150 ملین شاٹس کا انتظام کرنے اور 62 ملین افراد کو ویکیسن لگانے والا پہلا ملک ہے۔امریکی صدر نے ویکسی نیشن پروگرام کی رفتار کے حوالےسے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید کوئی ابہام نہیں ہے ۔تاہم ہم ابھی تک اس کے خاتمے پر نہیں پہنچے ہیں ، ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ہم ابھی بھی اس وائرس کے خلاف زندگی اور موت کی دوڑ میں ہیں۔
امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ " یہ وبا بے حد خطرناک ہے ، وائرس کی نئی شکلیں تیزی سےپھیل رہی ہیں۔ کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں ، اسپتالوں میں داخل ہونیوالوں میں تاحال کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔" انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنائے رکھنے پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔
خیال رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ یکم مئی مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ، امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 86 ہزار 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 72 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago





