زرداری سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، تحریک انصاف میں شامل رہوں گا : جہانگیر ترین
لاہور : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ ان کا پیپلزپارٹی شریک چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ، تحریک انصاف میں شامل تھا اور شامل رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق بنکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئیں، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کیا ، میں تو دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں ، جو بھی سازشیں کر رہے ہیں ان کو اب بے نقاب کیا جائے ۔اس سے تحریک انصاف کو فائدہ نہیں پہنچے گا ،میں نے 10 سال تحریک انصاف کیلئے کام کیا ہے ، تحریک انصاف میں شامل تھا اور شامل رہوں گا ۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ مجھ پر ایک نہیں دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کی گئیں، میرے اور میرے بیٹے کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ، کیوں صرف میرے پر ایف آئی آر ہیں۔ ایک سال سے یہ مجھ پر شوگر کمیشن چل رہا ہے، ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کیا آپ کا کیس اتنا کمزور ہے کہ عدالت میں بات نہیں کرتے ، عمران خان انتقامی کارروائی کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔
دوسری جانب بنکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی پیشی سے قبل ایم این ایز ، ایم پی ایزجہانگیر ترین کے گھر پہنچے، جہانگیر ترین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈٹ گئے . ایم این ایز ، ایم پی ایز اور وزیر اعلی کے مشیر جہانگیر ترین کے ہمراہ کورٹ پہنچے۔قومی و صوبائی اسمبلی اراکین نے جہانگیر ترین کو اپنی حمایت کا یقین دلا دیا۔
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک کی توسیع کی ہے ۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس درج کر رکھا ہے جہانگیر ترین اور علی ترین پر غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 7 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 7 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 12 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 7 گھنٹے قبل