جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کی مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی

ریاض : خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب کی مختلف مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی میڈیا کے مطابق   بارش کے لیے نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام  جبکہ دوسرا بڑا اجتماع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا۔

مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس کی امامت میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی ۔ ریاض، جدہ، جازان، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی نمازِ استسقا ادا کی گئی۔

نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلمان اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار نماز شریک تھے۔

 

بارش کے لیے خصوصی نماز کا دوسرا بڑا اجتماع مسجد نبوی شریف میں ہوا جہاں شیخ عبد اللہ البعیجان نے امامت کروائی اور خطبہ دیا۔

مدینہ منورہ گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں سمیت مشائخ اور سرکردہ علما بھی شریک تھے ۔

اسی طرح نماز استسقا ریاض، جدہ، جازان، عرعر، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی ادا کی گئی۔

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll