جی این این سوشل

دنیا

پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ہمارے مفادات کیلئے ناگزیر ہے : امریکی ترجمان

واشنگٹن :امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ہمارے مفادات کے لیے ناگزیر ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں ہمارے مفادات کیلئے ناگزیر ہے : امریکی ترجمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے ہمیشہ سے ناگزیر ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک سیاسی رہنما کے مقابلہ میں دوسرے کی یا ایک سیاسی جماعت کے مقابلہ میں دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، ہم جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں پر پرامن انداز میں عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ۔  خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے لیے اہم ہے، پاکستان کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون بدستور برقرار ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اقتدار کے خاتمے پر امریکا کو ذمہ دار ار ٹھہرانے کے الزامات واپس لینے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور قابل قدر دوطرفہ شراکت داری کی راہ میں پروپیگنڈے اور غلط فہمی یا غلط معلومات کو نہیں آنے دیں گے۔

امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کبھی کوئی سچائی نہیں تھی اور نہ ہی ہے اور اس موضوع پر ہمارے پاس مزید کچھ کہنے کے لئے نہیں ۔

 انہوں نے سابق وزیراعظم کے روس کے دورے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

ٹیکنالوجی

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر آئی ٹی

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر  آئی  ٹی

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔

 شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وفد نے وزیر مملکت  شزہ فاطمہ خواجہ سے انکے دفتر میں ملاقات بھی کی میٹنگ میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے شزہ فاطمہ نے نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کی ترقی ایک مثبت قدم ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll