میانمار کی حکومت نے 4 غیر ملکیوں سمیت 6 ہزار سیاسی قیدی رہا کردیئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی حکومت نے عام معافی کے تحت 6 ہزار سیاسی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا ہے۔
رہا کئے جانے والوں میں 4 غیر ملکی بھی شامل ہے، ان غیر ملکیوں میں سابق برطانوی سفیر وکی بومن، اقتصادی امور کے آسٹریلوی مشیر شان ٹرنل، امریکی ماہر نباتات کیاؤ ہتے او اور جاپانی صحافی تورو کوبوٹا ہیں۔ چاروں غیر ملکیوں کو رہا کر کے ملک بدر کردیا گیا ہے۔
جاپانی صحافی تورو کوبوٹا کو میانمار کی ایک عدالت نے حکومت مخالف مظاہرے کی عکس بندی کرنے پر 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
شان ٹرنل میانمار کی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کے اقتصادی امور کے مشیر تھے اور انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
میانمار کی فوج نے 2021 میں آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا، جس کے بعد ملک میں ہونے والے احتجاج کو دبانے کے لئے سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں جیلوں میں ڈالے گئے تھے۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago




