آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا اختتام انگلینڈ تو ہوچکا ہے مگر اس بڑے ٹؤرنامنٹ کی انعامی رقم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ہونے پر بھی مالا مال کردیا ہے ،


فائنل میں شکست خوردہ پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی رقم ملے گی اس کا بھی ممکنہ طور پر پتہ چل گیا ہے ، اور رقم رنراپ کے طور پر ملے گی وہ بھی سامنے آگئی ہے ۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔
اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں $120,000 ($40,000) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔
ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الاؤنس بھی دیا۔

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
- 2 گھنٹے قبل

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- 44 منٹ قبل

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

انسانیت کیخلاف جرائم کیس: عدالت نے مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 3 گھنٹے قبل

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 3 گھنٹے قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- 22 منٹ قبل














