سنچورین : پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تیسرااورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ آج سینچورین میں کھیلاجائے گا۔تین میچو ں کی سیریزایک۔ایک سے برابرہے۔

تفصیلات کے مطابق اکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے جن میں وکٹ کیپر ڈی کوک، ربادا، انیرخ نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی شامل ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے تھے۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 16 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 16 گھنٹے قبل

ججز کے استعفے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول پر لیوی میں ایک 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس خوفناک حادثے کا شکار،42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 16 گھنٹے قبل










