فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22واں ایڈیشن 20 نومبر بروز اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب اور میچ قطر کے شہر الخور کے البیت سٹیڈیم میں ہوں گے۔ البیت سٹیڈیم میں 60ہزار تماشایوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
قطر میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں ، میگا ایونٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے یوں عالمی کپ فٹ بال کے شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے جس کا آغاز 20 نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔
میگا ایونٹ کے تمام میچز قطر کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لوسیل ، الخور ، دوحہ،الریان اور الوکرہ شامل ہیں ۔
پراجیکٹ اور ہیریٹیج ہائی کمیٹی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کے ڈپٹی جنرل منیجرخالد علی المولیوی کا کہنا ہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کا 22 واں ایڈیشن 18 دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔
شائقین ملک کے کئی حصوں میں لگائی جانے والی دیوہیکل سکرینوں پر میچ دیکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد ہورہا ہے۔
میگا ایونٹ میں شامل ٹیمیں
فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔ فرانس کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فرانس کی ٹیم نے 2018 کے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں حریف کروشیا کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں چار،چار مرتبہ، ارجنٹائن،فرانس اور یوروگوئے کو دو، دومرتبہ جبکہ سپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں ۔
میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان قطر، برازیل ، بیلجیم ، دفاعی چیمپئن فرانس ، ارجنٹائن ، انگلینڈ ، اسپین ، پرتگال ، میکسیکو، ہالینڈ ، ڈنمارک ، جرمنی، یوراگوئے ، سوئٹزرلینڈ ، امریکا، کروشیا، سینیگال، ایران، جاپان ، مراکش، سربیا، پولینڈ، جنوبی کوریا ،تیونس ، کیمرون، کینیڈا، ایکواڈور، سعودی عرب، گھانا، ویلز، کوسٹا ریکا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
ان 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں قطر (میزبان)، ایکواڈور،سینیگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔
گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز کو رکھا گیا ہے۔
گروپ سی میں ارجنٹائن،سعودی عرب ،میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں،
گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس کو رکھا گیا ہے،
گروپ ای میں سپین ،کوسٹا ریکا ،جرمنی اور جاپان شامل ہیں۔
گروپ ایف میں بیلجیم ،کینیڈا ،مراکش اور کروشیا شامل ہیں۔
گروپ جی میں برازیل،سربیا ،سوئٹزرلینڈاور کیمرون کو رکھا گیا ہے اسی طرح گروپ ایچ میں پرتگال ،گھانا ، یوروگوئے اور جنوبی کوریا کو شامل کیا گیا ہے۔
فائنل میچز
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔
اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 4 گھنٹے قبل

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

ڈمپر جلانے کا مقدمہ : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
- 5 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

آسمان کو چھوتا سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے کامعاملہ : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب
- 5 گھنٹے قبل













