عمران خان آج راولپنڈی پہنچنے کی کال دینگے ، کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت
حقیقی آزادی لانگ مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا ؟ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج اعلان کریں گے


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔
تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ’ تیار رہیں عمران خان آج پارٹی کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔‘
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں لانگ مارچ کے دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے ۔
انہوں نےکہا کہ آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے پہنچ رہا ہے۔
#حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے، آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2022
دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔
اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک جمع ہوں گی، قیادت علی نواز اعوان کریں گے۔شرکا روات میں لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔عمران خان شرکاسے اہم خطاب کریں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی ، پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ اور وقت سےآگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لے۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
28 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوا تھا۔
3 نومبر کو وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے بعد لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا ۔ اس کا دوبارہ آغاز 10 نومبر کو اسی مقام سے ہوا جہاں عمران خان پر فائرنگ ہوئی تھی۔

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- 9 منٹ قبل

اسٹار لنک کو ایک بار پھر مشکلات کاسامنا، انٹرنیٹ سروس متاثر
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- 12 منٹ قبل

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت،بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 22 منٹ قبل

سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب کا نقصان جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- 2 گھنٹے قبل

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
- 5 گھنٹے قبل

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- ایک گھنٹہ قبل