تفریح
رندھیر کپور نے غلطی سے کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر شئیر کردی
بالی ووڈ جوڑی کرینہ کپور اورسیف علی خان نے ابھی تک اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کی تھی تاہم بچے کے نانا رندھیر کپور نے سوشل میڈیا پرنواسوں کی ایک تصویر شیئر کردی جسے بعدازاں ڈیلیٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نےانسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے ڈیلیٹ کردی۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر ہے۔ رندھیر کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مشتمل کولاج شیئر کیا۔ اس کولاج میں ایک تصویر کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تھی اور دوسری تصویر میں نظر آنے والا بچہ بھی تیمور جیسا ہے ، اگرچہ پوسٹ کی گئی تصویر چند لمحوں میں ہی ڈیلیٹ کردی گئی تھی تاہم مداحوں کی جانب سے اسکرین شاٹس لیے جاچکے تھے جس کے بعدیہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے چھوٹے بیٹے کا نام اور تصویر سوشل میڈیاپر شئیر نہیں کی ، اگرچہ خواتین کے عالمی دن پر کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، لیکن انہوں نے اس تصویر میں چہرہ نہیں دکھایا تھا ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 20 دسمبر 2016 کو اپنے پہلے بیٹے تیمور کو جنم دیا تھا۔
جرم
لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
لاہور پولیس نے شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
تجارت
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے
اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ غیراخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا شریعت سے ہم آہنگ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاسداری کو متاثر کرتے ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ وی پی این کا استعمال ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جوکہ حکومت کی طرف سے بلاک ہوتی ہیں، وی پی این ایک تکنیکی ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اصل شناخت اور مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں، ''شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کے جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقے پر ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا